سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کمی

ہفتہ 23 مئی 2026 17:24

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے   کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2026ء) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2,200 روپے کی کمی کے ساتھ 473,162 روپے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز سونے کی قیمت 475,362 روپے تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت1,886 روپے کی کمی سے 407,546 روپے سے کم ہو کر 405,660 روپے ہوگئی جب کہ 22 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت 1,729 روپے کی کمی سے 371,868 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کمی سے 4530 ڈالر فی اونس سے 4508 ڈالر ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8,034 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6,887 روپے پر مستحکم رہی۔عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت بھی 75.50 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔