عیدالاضحی پر پنجاب سیف سٹیز کا جدید سرویلنس آپریشن، صفائی مہم کی 24گھنٹے نگرانی

ڈرونز، اے آئی کیمروں اور کنٹرول روم کے ذریعے آلائشوں، ٹریفک اور خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ، فوری ایکشن جاری

جمعہ 29 مئی 2026 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2026ء) عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے خصوصی سرویلنس و مانیٹرنگ آپریشنزجاری ،ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کے لئے سیف سٹی اور متعلقہ اداروں کا مشترکہ آپریشن ،سیف سٹی کی نشاندہی پر ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کے فوری ٹارگٹڈ آپریشنز، صفائی عمل مزید موثر بنا دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی ڈرونز کی مدد سے ڈرینز،اہم مقامات اور گلی محلوں میں صفائی انتظامات، آلائشوں اور باقیات کی موثر نگرانی و نشاندہی جاری، سیف سٹی کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ سرویلنس کے ذریعے صفائی آپریشنز، سکیورٹی اور ٹریفک صورتحال کی 24گھنٹے نگرانی جاری رہی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آلائشوں، باقیات اور صفائی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سیف سٹی کنٹرول روم سے ایل ڈبلیو ایم سی، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری ہے، سیف سٹی کیمروں سے موصول تصویری رپورٹس کی بنیاد پر صفائی، ڈیوٹی چیکنگ اور بروقت رسپانس یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق عید کے دوران ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی سیف سٹی کیمروں سے نشاندہی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پیٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں عید تعطیلات کے دوران مسلسل ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔