عارف والا ، پنجاب حکومت نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

جمعرات 16 جولائی 2026 17:36

عارف والا  ، پنجاب حکومت نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑی ..
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تعلیمی اصلاحات کے زریعے اس شعبے کو جدید بنارہے ہیں۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب کے سرکاری سکولوں میں امیر غریب میں کوئی تفریق نہیں ہمارے پاس انچاس ہزار اسکولوں میں سے دس ہزار اسکولوں کواپ گریڈ کردیاگیا ہے۔

دوسال میں پنجاب کے دس ہزار سرکاری اسکول اپ گریڈ ہوچکے ہیں وسائل کی کمی کے باعث نوجوان تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مریم نواز شریف 300 ایمیننس اسکولوں کو کھڑ ا کرکے آپ کے پاس آئی ہے نواز شریف آف ایمیننس اسکول میں ا سمارٹ کلاسزرومز ہیں اس اسکول میں بچوں کو تمام سہولیات فری دی جارہی ہیں نوازشریف اسکول آف ایمیننس کی سہولیات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا میں نجی ہاؤسنگ کالونی میں نوازشریف اسکول آف ایمیننس کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہر بچہ فخر کیساتھ بتائے کہ ہم سرکاری اسکول میں پڑھتے ہیں تعلیم حاصل کرنے والے ہر بچے کیلئے راستے کھل جاتے ہیں طلبا ء کو بیرون ملک ٹریننگ کے ساتھ پرواز کارڈ دیا جاتا ہے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے طلباء کیلئے ہونہار اسکالر شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت پچاس ہزار ہونہار طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی گئی مزید ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور پچاس ہزار اسکالر شپ دیں گے۔

پورے پنجاب میں چالیس بلین سے چھ ہزار لیبز بنائی جارہی ہیں طلباء کو لیپ ٹاپ،الیکٹراک بائیک اور آئی پیڈ فراہم کررہے ہیں اسکول میل پروگرام سے داخلوں کی شرح بڑھ گئی ہے تقریباََ پانچ لاکھ بچے انرول ہوچکے ہیں پچیس ارب کی لاگت سے اسکولوں میں بچوں کو دودھ اور بسکٹ دئیے جارہے ہیں پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے بیٹیاں محفوظ ہیں والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہی عوا م کے پاس آئی ہوں پنجاب کے چالیس اضلاع میں واسا موجود ہے جو بار ش کا پانی نکاسی آب کو بروقت سک کرتی ہے گاڑیاں ہر جگہ موجودہیں چالیس ہزار کلومیٹر سٹرکیں بنائی گئی ہیں پنجاب میں بیس دل کے ہسپتال بن رہے ہیں اپنا گھر اپنی چھت سکیم کے تحت دولاکھ گھر تعمیر کرکے دئیے دوسال میں کسانوں کو تیس ہزار ٹریکٹر دئیے اور آئیند ہ تین سال میں مزید تیس ہزار ٹریکٹر دئیے جائیں گے بیوہ عورتوں اور بچوں کیلئے رحمت کارڈ، مینارٹی کارڈ اور ہمت کارڈ جیسے کا آغاز کردیا گیا ہے میٹروکو مزید بڑھایا جارہا ہے سرکاری بسیں چل رہی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزرا مریم اورنگزیب، رانا سکندرحیات، ایم این ایز اور ایم پی ایز ودیگر بھی موجودتھے۔\378