پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر سید حامد بنوری کی رہائش گاہ پر آ مد، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جمعرات 16 جولائی 2026 16:42

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر سید حامد بنوری کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سید آباد، بھانہ ماڑی، کوہاٹ روڈ پشاور میں ڈاکٹر سید حامد بنوری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر محمد حسین المعروف مٹھو باچا اور دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹر سید حمید بنوری اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک سعید خان، پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر جانباز خان آفریدی ، ڈویژنل صدر حاجی مصباح الدین، صدر میٹرو پشاور حاجی عمر خطاب ، سابق چیئرمین عامر خان سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی گورنر کے ہمراہ موجود تھے۔