گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بارڈر ٹریڈ کونسل کے وفد کی ملاقات

جمعرات 16 جولائی 2026 17:11

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بارڈر ٹریڈ کونسل کے وفد کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روز بارڈر ٹریڈ کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد نے فاٹا اور پاٹا میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ پر تحفظات اور خدشات سے گورنر کو آگاہ کیا۔ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا پر ظالمانہ ٹیکس ہرگز قبول نہیں، صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا پر نئے ٹیکسوں کے خلاف تمام سیاسی و تجارتی حلقے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں امن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر نئے ٹیکسوں کا نفاذ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے حکام زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، صوبے پر غیر ضروری بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی این جی اور گندم کے مسائل اتحاد سے حل ہوئے، ٹیکس کا مسئلہ بھی اتفاقِ رائے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے عائد کردہ ٹیکس واپس لے اور وفاق سے مذاکرات کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے مستقل حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود کاروبار جاری رکھنے والے تاجر قومی خدمت انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز ہر متعلقہ فورم پر بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلبہ کے داخلوں کا معاملہ پی ایم ڈی سی کے سامنے اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کریں گے۔