لاہور پولیس کاپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، 106 ملزمان گرفتار

جمعرات 16 جولائی 2026 16:42

لاہور پولیس کاپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون، 106 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2026ء) لاہور پولیس نے انسدادپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے حالیہ کارروائیوں میں 106 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 106 مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جمعرات کو جاری بیان میں بتایا کہ رواں سال پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 4 ہزار 642 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ 4 ہزار 474 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4 ہزار 800 سے زائد چرخیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی پر مکمل عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :