پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

ہفتہ 30 مئی 2026 01:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

صدر ایسوسی ایشن حاجی شیر علی چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کو فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عید کے تیسرے دن بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔حاجی شیر علی چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ مل کر ہم بھی عوام کو ریلیف دیں گے، کرایوں میں پانچ فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔