مظفرآباد، وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

ہفتہ 30 مئی 2026 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2026ء) وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر مرزا شہزاد، سینئر نائب صدر گلشاد بٹ، نائب صدر جاوید عباسی، سیکرٹری جنرل سید شبیر حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا محمد الیاس، جوائنٹ سیکرٹری اکبر مغل، سیکرٹری مالیات سید باسر علی، سیکرٹری اطلاعات مدیحہ عباسی، ممبران مجلس عاملہ ہارون مظفر قریشی اور راجہ رشید کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ معیار کی بہتری اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔