وفاقی وزیر صحت کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، مقامی ویکسین سازی تیز کرنے کی ہدایت
پیر 1 جون 2026 16:40
(جاری ہے)
اجلاس میں پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے جاری پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ صحت نے ہدایت کی کہ انڈونیشیا کے ساتھ ویکسین سازی کے شعبے میں ہونے والے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ویکسین کی مقامی تیاری کے لیے انڈونیشیا پاکستان کا ایک اہم اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے ڈریپ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو ہدایت کی کہ مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے تمام ضروری مراحل اور انتظامات کو تیز کیا جائے۔وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ ملک میں تیرہ اہم بیماریوں کے خلاف ویکسین کی مقامی تیاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، جس سے نہ صرف قومی صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے گا بلکہ ویکسین کی دستیابی اور خود کفالت میں بھی اضافہ ہوگا۔اجلاس میں گاوی کے تحت جاری ویکسین پروگرامز کی مستقبل کی فنڈنگ اور پائیداری کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔مزید برآں، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرِ صحت نے اسے حکومت کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیا اور کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے عوام کو معیاری اور بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزارتِ صحت عوام کی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خانہ جنگیوں اور بین الاقوامی تنازعات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رپورٹ
-
ماہانہ 8ہزار 483روپے کمانے والا شہری غریب نہیں ہے
-
محسن نقوی کا میران شاہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
آئندہ پانچ سے دس سال میں پاکستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشتوں میں شامل ہو سکتا ہے،احسن اقبال
-
وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین، مسلح افواج اور پنشنرز کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان
-
کھجور کے درخت پر چڑھ کر لائیو سٹریمنگ کرنے والا ملزم 26 وارداتوں میں مطلوب نکلا
-
حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ریلیف فراہمی اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم
-
لباس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، افغان طالبان نے خواتین کو حراست میں لے لیا
-
ثاقب چدھڑ کے خلاف مبینہ فراڈ کیس کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتے‘خواجہ سعد رفیق کی پیپلزپارٹی پر تنقید
-
وزیرِ خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس،نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اہم فیصلے
-
وفاقی بجٹ پاکستان میں ٹیک انقلاب اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی منزلیں طے کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.