کابینہ نے ملک بھر میں ادویات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دے دی
منگل 2 جون 2026 17:47
(جاری ہے)
مصطفی کمال نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی۔ نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کیلئے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ اہم اقدام پاکستان میں ادویات کی سپلائی چین کو محفوظ، شفاف اور معیاری بنانے کے لیے کیا گیا ہے، حکومت ادویات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط اور موثر دیوار قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں خطے کے نمایاں ممالک میں شامل ہوگا اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گاجس سے عوام کی صحت، زندگی اور اعتماد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔وفاقی وزیرِ صحت کے مطابق ڈریپ کی جانب سے صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جلد تکنیکی رہنما اصول جاری کیے جائیں گے، جبکہ متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ نظام کے مثر اور مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اب بھی جنگ روکنے کیلئے کام کررہے ہیں
-
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کو حملوں میں بریک دیا اور جنگ بندی کی
-
اے کے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کریں اور حلف نامے سے الحاق پاکستان کا ذکر نکالیں
-
قیامت خیز گرمی کی لہر کو بریک لگنے کا امکان، بارشوں کی پیشن گوئی
-
گلگت بلتستان میں جن 5حلقوں میں شکایات موصول ہوئیں وہاں 15 جون کو ری پولنگ ہوگی
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع کردیا
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.