اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ معاشیات کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد

منگل 2 جون 2026 17:54

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ معاشیات کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر مختلف کاروباری اداروں کے نمائندوں اور اساتذہ و طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلباءوطالبات کو روزگار کے بامعنی مواقع فراہم کرنے کے لیے انڈسٹری اور اکیڈمیا کا رابطہ بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی ڈین پروفیسر روبینہ بھٹی نے طلباءوطالبات کے کیریئر کی ترقی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لئے جاب فیئر کے انعقاد کو سراہا ۔ شعبہ معاشیات کے چیئرمین ڈاکٹر عاطف نواز نے گریجویٹس کو عملی میدان میں درکار مہارتوں اور انٹرپرسنل سکلز سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر مریم عباس سہروردی نے جاب فیئر میں حصہ لینے والی مختلف کمپنیوں کی طرف سے ملازمت کے مواقعوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :