مصطفی کمال کی زیر صدارت پی ایم ڈی سی کا اجلاس ، انڈونیشیا کے میڈیکل طلبہ کو پاکستانی طبی تعلیمی اداروں میں داخلے دینے سے متعلق امور کا جائزہ
منگل 2 جون 2026 20:55
(جاری ہے)
وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ان طلبہ کے تعلیمی اور رہائشی اخراجات انڈونیشیا کی حکومت برداشت کریگی جبکہ انہیں پاکستان کے بہترین طبی تعلیمی اداروں میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت تقریباً 200انڈونیشین میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت نے اپنے طلبہ کی طبی تعلیم کے لئے پاکستان کے اداروں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ترجیح دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیشرفت سے نہ صرف پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے طبی تعلیمی نظام اور وقار کو بھی تقویت ملے گی۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں اور یہ اقدام پاکستان کے طبی شعبے پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.