محض تاخیر سے ریگولرائز ہونے کی وجہ سے کسی ملازم کو پنشن کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ

بدھ 3 جون 2026 14:47

محض تاخیر سے ریگولرائز ہونے کی وجہ سے کسی ملازم کو  پنشن کے حق سے محروم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مستقل نوعیت کی آسامی پر طویل عرصے تک کنٹریکٹ بنیاد پر خدمات انجام دینے والے ملازم کو محض تاخیر سے ریگولرائز ہونے کی وجہ سے پنشن کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، پنشن کوئی خیرات یا سرکاری عنایت نہیں بلکہ بڑھاپے کے معاشی تحفظ کا مسلمہ حق ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلی تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نےفیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا جس میں خاتون پروگرام آفیسر (ڈبلیو پی او) سیما توصیف کی کنٹریکٹ سروس کو پنشن اور دیگر مالی فوائد کے لیے شمار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ٹریبونل کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم، بے ضابطگی یا خلاف قانون پہلو موجود نہیں ۔

متعلقہ عنوان :