کیمبرج امتحانات کا پرچہ آٹ ہونے پر والدین اور برٹش کونسل میں ای میل کا تبادلہ

بدھ 13 مئی 2026 19:31

کیمبرج امتحانات کا پرچہ آٹ ہونے پر والدین اور برٹش کونسل میں ای میل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2026ء) برٹش کونسل کے تحت ہونے والے کیمبرج امتحانات میں پرچہ آٹ ہونے کے معاملے پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برٹش کونسل کو ای میل ارسال کر دی ہے۔بزنس اسٹڈیز (9609/22) کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے تین گھنٹے قبل ہی لیک ہو گیا تھا۔ والدین کی جانب سے ای میل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امتحانی پرچوں کی فروخت واٹس ایپ گروپس اور ریڈٹ پر جاری ہے، جب کہ بروقت اطلاع دیے جانے کے باوجود تاحال اس پر کوئی ٹھوس کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔

(جاری ہے)

والدین نے کہا کہ اس صورت حال کے باعث سخت محنت کرنے والے طلبہ کا مستقبل دا پر لگ گیا ہے اور برٹش کونسل فوری نوٹس لے۔متاثرہ طالبہ نے کہا میرا مستقبل اور یونیورسٹی داخلہ ان امتحانات پر منحصر ہے، انصاف کیا جائے۔ والدین کے مطابق پرچے لیک ہونے سے متعلق تمام شواہد برٹش کونسل کو ای میل کے ذریعے ارسال کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب برٹش کونسل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ امتحانات کی سیکیورٹی اس کی اولین ترجیح ہے اور تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر جانچا جاتا ہے۔جوابی ای میل میں کہا گیا کہ معاملہ متعلقہ امتحانی بورڈ کو جائزے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جب کہ پیپر لیک سے متعلق الزامات کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :