انٹر میڈیٹ امتحانات، ہارڈ سنٹرز پر امیدواروں کی بائیو میٹرک کا عمل کل سے شروع ہو گا

بدھ 13 مئی 2026 18:30

انٹر میڈیٹ امتحانات، ہارڈ سنٹرز پر امیدواروں کی بائیو میٹرک  کا عمل ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے سالانہ انٹر میڈیٹ امتحانات ( پارٹ1،2) 2026 کے انعقاد کے سلسلہ میں ہارڈ سنٹرز پر امیدواروں کی بائیو میٹرک کرنے کا عمل کل 14 مئی سے شروع ہو گا ، جو20 مئی تک جاری رہے گا۔ کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ڈاکٹر نذر عباس نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میانوالی،بھکر،خوشاب اور سرگودھا کے درج ذیل امتحانی سنٹرز کو ہارڈ سنٹر قرار دیا گیا ہے۔

جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج کلورکوٹ ( بھکر )،گورنمنٹ ڈگری کالج جنڈ انوالہ (بھکر)،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دریا خان ( بھکر )،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 عیسٰی خیل ( میانوالی ) بوائز،گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول موچھ (میانوالی ) بوائز،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پپلاں (میانوالی ) بوائز،گورنمنٹ بوائز کالج قائد آباد (خوشاب)،گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول کٹھہ سگھر ال (خوشاب) ،گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ (خوشاب)،گورنمنٹ ہائی سکول کو ٹمومن ( سرگودہا ) بوائز،گورنمنٹ بوائز کالج بھیرہ (سرگودها) بوائز،گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول نہنگ (سرگودہا) بوائز، ہارڈ سنٹر میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا ایسے تمام امیدوار جو ہار ڈسنٹرز پر امتحان دے رہے ہیں وہ 20 مئی تک اپنے اپنے متعلقہ سنٹرز پر جا کر بائیو میٹرک کروا لیں۔

متعلقہ عنوان :