گورنر پنجاب کی گلگت کے طلبا کیلئے پنجاب کے میڈیکل و انجینئرنگ کالجز میں مواقع بڑھانے کی یقین دہانی
مغل برادری ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہی، سیاست میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا وقت آگیا، سردارسلیم حیدر کا مکابرہ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں کنونشن سے خطاب
جمعرات 4 جون 2026 20:40
(جاری ہے)
تقریب میں آل پاکستان مغل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حاجی عبدالروف، مکابرہ گلگت بلتستان کے چیئرمین عبدالخالق تاج، سینئر رہنما سلطان گولڈن، صوبائی حکومت کے ترجمان شبیر میر سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی مغل برادری کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے پنجاب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں نشستوں میں اضافے کے حوالے سے پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں بطور گورنر پنجاب مغل برادری سے پہلی مرتبہ خطاب کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی پالیسی کے دائرے میں رہتے ہوئے برادری کی ترقی اور فلاح کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس سے قبل تقریب میں آمد پر گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مغل عمائدین نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ شرکا نے خیرمقدمی نعروں کے ذریعے ان کا استقبال کیا۔ مکابرہ مغل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالخالق تاج نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں بالخصوص گورنر پنجاب کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان میں مغل برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبیر میر نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی معاشی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فری لانسنگ پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مختصر مدت میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر گلگت بلتستان میں مغل برادری کی تاریخ پر مبنی مختلف تصانیف مہمانوں کو پیش کی گئیں، جبکہ مکابرہ مغل ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے مہمانوں کو روایتی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔ شرکا نے اس کامیاب کنونشن کے انعقاد پر منتظمین عبدالخالق تاج، سلطان گولڈن، انجینئر محمد نواز خان اور دیگر عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا۔مزید قومی خبریں
-
مجھے نہیں لگتا حکومت کے اقدامات سے چیزیں ٹھیک ہوں گی، عارف حبیب
-
ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
-
تاریخ اس قدم کو یاد رکھے گی جب وزیراعظم نے نعرہ لگایا میں ریاست کو بچاؤں گا، عطا تارڑ
-
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
-
خیبرپختونخوا کے برفانی وادیوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کا خدشہ
-
وفاقی ملازمین کے لیے 7 فیصد تنخواہ اضافہ، 15 فیصد ڈی آر اے، کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور دو ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم
-
وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ کسی صورت میں تاجر دوست بجٹ نہیں ہے، انجمن تاجران
-
پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی، یہ بڑا اعزاز ہے‘علامہ طاہر اشرفی
-
کراچی کی حکومت کیلئے ہرحربہ استعمال کرنیوالے ہمیں طعنے نہیں دے سکتے، سعد رفیق کی پیپلزپارٹی پر تنقید
-
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم
-
گلگت بلتستان الیکشن ،فارم 45سے انکار پر ہمارے احتجاج اور میڈیا پر جانے سے فارم کا اجرا ہوا ورنہ فارم 46،47کا کھیل یہاں تیار تھا، قمر زمان کائرہ
-
وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا تفصیلی دورہ، فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ تربیت کا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.