ورکنگ وومن کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
اتوار 7 جون 2026 19:02
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اگلے مالی سال تک 650ڈے کیئر سنٹرزکے قیام کا ہدف بھی مقرر کر دیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ہر ڈے کیئر سنٹرمیں بچوں کے لئے ایجوکیشنل میٹریل، کھلونے اور ایل سی ڈی نصب ہوگی۔
ڈے کیئر سنٹرمیں تربیت یافتہ(Caregiver)کیئر گیور بچوں کی دیکھ بھال پر متعین ہوگی۔ ابتدائی طورپروویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (Caregiver)کیئر گیور کی تنخواہ ادا کرے گا۔ پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں ورکنگ وویمن ٹیچرز اور سٹاف کے لئے ڈے کیئر سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ۔ جنوبی پنجاب اور دور دراز اضلاع میں ترجیحا گرلز کالجز اور ہسپتالوں میں بھی ڈے کیئر سنٹرقائم کئے گئے ہیں ۔ پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈے کیئر سنٹرزمیں آن لائن مانیٹرنگ سسٹم فنکشنل ہے۔ لاہورمیں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ورکنگ وویمن کی سہولت کے لئے 86ڈئے کیئر سنٹرز کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا جن میں سے 70فنکشنل ہوچکے ہیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور چیمبر آف کامرس اور بار کونسل میں بھی ڈے کیئر سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ۔ فیصل آباد میں ورکنگ وویمن کی سہولت کے لئے سرکاری اداروں میں 20 ڈئے کیئر سنٹرزکاقیام عمل میں لایاگیاہے۔ بھکر میں 21،شیخوپورہ میں 18،لیہ میں 17،خانیوال میں 15،اوکاڑہ میں 14، ننکانہ صاحب میں 13،سیالکوٹ اوروہاڑی میں 12،12 ڈئے کیئر سنٹرزفنکشنل ہوچکے ہیں -بہاولپورمیں 17، ملتان میں 16،گوجرانوالہ میں 12،راولپنڈی اورسرگودھا میں 7,7 ڈئے کیئر سنٹرزبھی فنکشنل ہو گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ورکنگ وویمن کا تحفظ اور ان کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ ورکنگ وومن کی سہولت کے لئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹرز بن رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایچ ڈی پی کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی مذمت؛ ملزم کی فوری ہلاکت سے محرکات پر پردہ ڈالنے کا الزام
-
گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا،قمر زمان کائرہ
-
پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں سیاسی مسائل کے حل کیلئے ڈائیلاگ اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر اتفاق
-
ملک کو انتشار میں مبتلا کرنے والے عناصر ملک دشمن ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی
-
کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، شہری سراپا احتجاج، ہیٹ ویو نے مشکلات بڑھا دیں
-
جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر قطر جانے کی کوشش ناکام، مسافر کو جناح ایئرپورٹ پر آف لوڈکردیا گیا
-
ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری حجاج نے 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ کیے
-
پاکستان میں بچت کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا انکشاف
-
پاکستان قابل اعتماد ثالث ہے، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردارکو سراہتے ہیں، چین
-
مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومتی مؤقف درست اور احتجاجی سیاست غلط ہے، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
بجٹ، قانون سازی اور آئینی ترامیم میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، طلال چوہدری
-
مالی سال 26 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.