ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں،مصطفی کمال

منگل 9 جون 2026 13:07

ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں،مصطفی کمال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2026ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم محسوس کر رہے ہیں کہ ہربل ادویات وقت کی ضرورت ہیں، چند ہفتوں میں ہربل سے متعلق ڈریپ کے پاس ریگولیشنز ہوں گی۔جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہربل سے متعلق قانون اور ریگولیشن نہیں ہیں، ہم نے ہربل پر قانون سازی وزارت صحت سے وزارت قانون کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے کہا کہ یہ کانفرنس ویسٹرن میڈیسن کے خلاف نہیں، ہر شعبہ کی اپنی اہمیت ہے، ویسڑن میڈیسن ایک وقت کے بعد آپ کے جسم پر اثر کرنا چھوڑ دیتی ہیں۔وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان میں بیمار آدمی 8 دن تندرست ہونے میں لیتا ہے جبکہ دنیا میں 3 دن لگتے ہیں، پاکستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم مزید بیمار پیدا کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ہسپتال بناتے ہیں، مریضوں کا انتظار نہیں کرتے بلکہ پہلے ہی دن بھر جاتا ہے، بیماریاں جیسے بڑھ رہی ہیں ہر گلی میں ہسپتال بنا دیں پھر بھی کم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 85 فیصد ادویات پاکستان میں بن رہی ہیں، خام مال باہر سے آرہا ہے۔