بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ایرانتھی پریمراتنے کا ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کا دورہ
منگل 9 جون 2026 22:16
(جاری ہے)
بعد ازاں انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور صفائی آپریشنز کی مؤثر نگرانی،شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور ویسٹ کلیکشن کے نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات لائق تحسین ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام بھی انہی میں سے ایک ہے جو نہایت موثر اور قابل تقلید ماڈل ہے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے میں مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ستھرا پنجاب کا میکنزم ایک کامیاب انتظامی ماڈل کی عکاسی کررہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل مرکز ہے لہٰذا ٹیکسٹائل ویسٹ مینجمنٹ کا جدید اور پائیدار حل وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے مستقبل میں ایسے اقدامات کو فروغ دیا جائے گا جو ماحولیاتی تحفظ اور وسائل کے بہتر استعمال میں معاون ثابت ہوں۔دورے کے اختتام پر دونوں جانب سے ویسٹ مینجمنٹ، سرکلر اکانومی اور ٹیکسٹائل ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے تبادلے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اضافہ وقت کی ضرورت تھی ،وزیر دفاع
-
آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں میگزینزسیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار ، 30 جون 2027 تک الیکٹرک گاڑیوں کی سی کے ڈیز پر بھی سیلز ٹیکس کے خاتمہ کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بنوں میں آندھی اور ژالہ باری کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا نوٹس
-
پارٹی کی تنظیمی ترقی کیلئے کارکنوں کی فعالیت انتہائی ضروری ہے ، فیصل کریم کنڈی
-
ٴْکینسراور دیگرادویات کے 100 سے زیادہ اقسام کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کرنے کی تجویز
-
ملازم پرمبینہ تشدد سے ہلاکت، کریانہ سٹور کا مالک گرفتار
-
وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کاریسکیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
آئینِ پاکستان بچوں کے تحفظ اور انہیں مفت و لازمی تعلیم کی ضمانت فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کے تحت 8 مستحق افراد میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم
-
گورنرخیبرپختونخوا سے خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا این 95 کالام روڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ، وفاقی وزیر مواصلات کو مراسلہ ارسال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.