ہربل ادویات وقت کی اہم ضرورت ہیں ،وزیرصحت
حکومت اس شعبے کو موثر قانونی و ریگولیٹری فریم ورک کے تحت لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، سید مصطفی کمال
منگل 9 جون 2026 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے اور صحت کے نظام میں تمام موثر طریقہ ہائے علاج کو مناسب مقام ملنا چاہیے۔
وفاقی وزیر قومی صحت نے کہا کہ پاکستان میں ایک مریض کے صحت یاب ہونے میں اوسطاً آٹھ دن لگتے ہیں جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں یہی دورانیہ تقریبا تین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کی سہولیات پر دبائو مسلسل بڑھ رہا ہے، ہسپتالوں کی تعمیر کے باوجود مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر سال تقریبا 56 لاکھ نئے بچے پیدا ہو رہے ہیں ،بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہر گلی میں ہسپتال بنانے کے باوجود ضرورت پوری نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی تقریبا ً85 فیصد ادویات ملک کے اندر تیار کی جاتی ہیں تاہم ان کی تیاری کے لیے درکار خام مال بڑی حد تک بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو روزہ سیمینار کے اختتام پر ماہرین کی سفارشات اور گائیڈ لائنز کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی روشنی میں عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر قومی صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس شعبے کی ترقی اور موثر ضابطہ کاری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور اس معاملے پر کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں 3 لاکھ 66 ہزار ایچ آئی وی کیسز کا انکشاف
-
این ڈی ایم اے کا 10 تا 15 جون بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، سیلابی طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ؛ قراقرم ہائی وے بند ہونے کا خدشہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آرمی کاہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس ، جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے خراج عقیدت
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
حکومت نے موجودہ بحرانی صورتحال کے عوام پر کم سے کم اثرات کے لئے موثر اقدامات کئے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کیا جائے گا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
-
علم سے دانش کو کشید کرکے باصلاحیت لیڈرشپ فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی اہم ذمہ داری ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کامادہ اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کا سخت نوٹس،جانور کو دستیاب بہترین ویٹرنری علاج فراہم کرنے کی ہدایت
-
گلگت بلتستان میں کامیابیِ ، اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو سے رابطہ، حکومت سازی پر اتفاق
-
ًوزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی ملاقات ‘ صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ
-
وزیر تجارت سے سپیک ریفائنری پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفدکی ملاقات، بلوچستان میں ڈیپ کنورژن گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.