آزاد کشمیر میںکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب

آزاد کشمیر کے لوگوں کو بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا ثبوت قرار

بدھ 10 جون 2026 21:53

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔کالعدم تنظیم کے سرغنہ امان کی لوگوں کو بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے لوگوں کو بچے اسکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا ثبوت ہے، آزاد کشمیر میں اسکولوں کا بائیکاٹ نوجوانوں کو ریاست مخالف ایجنڈے کا ایندھن بنانے کی مذموم سازش ہے۔ماہرین کے مطابق فتنہ الہندوستان بھی اسی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے۔