شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں عیسائیوں کے گائوں کو آگ لگا دی گئی ، دو افراد ہلاک

جمعرات 11 جون 2026 12:40

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ کے ایک کوکی( عیسائی) گائوں میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلتوہ نامی گائوں کو جلا دیا گیا جس سے گائوں کاسربراہ ڈیکن اور یوتھ کلب کا ایک رہنما ہلاک ہو گیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ لگانے کے واقعے میں کوکی نیشنل آرمی-برما اور کوکی نیشنل فرنٹ ملوث ہیں۔ گائوں کے مکینوں کو اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگنا پڑا۔