Live Updates

امریکی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی

جمعرات 11 جون 2026 11:16

امریکی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہازوں کی آمد و رفت بند کردی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی اعلی مشترکہ فوجی کمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی فوجی کمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات