ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر حملہ کیا، امریکی میڈیا
قطر نے معاملات طے کرانے کے لیے سہ فریقی میٹنگ کی کوشش بھی کی مگر ایران نے انکار کردیا ،رپورٹ
جمعرات 11 جون 2026 11:22
(جاری ہے)
امریکی اہلکار نے کہا کہ جب فائٹر جیٹ اپنے ہدف کی جانب روانہ ہوئے تو ایران کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ فوجی اہداف نشانہ بنائے جائیں گے اور یہ بھی کہ اگر اپاچی کے پائلٹ ہلاک ہوتے تو آج بالکل مختلف صورتحال ہوتی۔
اسی دوران قطری ثالث بھی تہران سے بات کررہے تھے کہ مذاکرات کا عمل بحال کیا جائے اور خلا پر کیا جائے۔حملے سے کئی گھنٹے پہلے وائٹ ہاوس نے ایک اور کوشش کی تھی کہ ایران کی طرف سے ٹرمپ کی تجاویز پر جواب مل جائے اور خبردار کیا تھا کہ وقت نکلا جارہا ہے۔جس پر ایران نے کہا تھا کہ ابھی جواب تیار نہیں اور یہ بھی کہ اگر حملہ کیا گیا تو اسکا جواب دیا جائے گا، یہ جواب دیا بھی گیا مگر محدود انداز سے دیا گیا۔بدھ کو بھی جب قطری اور ایرانی اہلکاروں کی ملاقات ہوئی اس وقت بھی صدر ٹرمپ نے نئی دھمکی دی کہ ہم دیکھیں گے کہ ڈیل کا کیا ہوتا ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران سے ڈیل پچھلے ماہ ہی طے کرلی جاتی مگر اپنے مندوبین کی جانب سے شرائط منظور کیے جانے کے باوجود انتیس مئی کو سچوئشن روم میٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران سے درخواست کی کہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے مسودے میں دو ترامیم کرلی جائیں۔ایک شرط یورینئیم افزودگی میں کمی اور دوسری ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس نہ لینے سے متعلق تھی۔ بدلے میں صدر ٹرمپ یورینئیم کی ڈاون بلینڈنگ ایرانی سرزمین پر آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہونے کی اجازت دینے کے لیے تیار تھے۔جس پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ردعمل کے لیے انہیں چار سے پانچ روز دیے جائیں تاہم دو ہفتے گزر گئے اور جواب نہ آیا، ڈیل سے متعلق انکا وعدہ پورا نہ ہونے کی منفی میڈیا کوریج نے صدر ٹرمپ کی مایوسی بڑھادی۔ساتھ ہی دائیں بازو کے قدامت پسندوں نے بھی تنقید شروع کردی کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر رویہ بہت نرم کرلیا ہے۔ معاملہ اور خراب اس بات سے ہوگیا کہ ایرانیوں نے عوامی سطح پر یہ کہنا شروع کردیا کہ کچھ ایرانی منجمد اثاثے ڈیل سے پہلے بحال ہونے والے ہیں۔دوسری جانب صدر ٹرمپ کہہ رہے تھے کہ اثاثے اسی وقت بحال ہونگے جب ایران کچھ وعدے پورا کرے گا، امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ ان بیانات سے مایوس ہوگئے تھے اور اپنے موقف پر قائم تھے مگر انہوں نے واضح کیا کہ ایرانیوں کو منجمد اثاثوں میں سے اربوں ڈالر مل جائیں گے اگر وہ نیوکلئیر مطالبات ماننا شروع کردیں۔پچھلے بارہ روز میں امریکی مذاکرات کار اور علاقائی ثالث ایران کو باور کرارہے تھے کہ اس سے پہلے کہ معاملات بگاڑنے والے مذاکرات ثبوتاژ کردیں یا کوئی ٹیکٹیکل واقعہ مذاکرات متاثر کردے، امریکی تجاویز کاجواب دیدیا جائے۔پچھلے ہفتے عباس عراقچی نے علاقائی ثالثوں کو آگاہ کیا تھا کہ ایران کا ردعمل سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبی خامنہ ای کو منظوری کے لیے بھیجا جا چکا ہے اور اتوار تک وائٹ ہاوس کو جواب مل جائے گا۔ایک ہی روز بعد اسرائیل نے بیروت پر حملہ کردیا، ایران نے اسرائیل پر جوابی کارروائی کی جس پر اسرائیل نے تہران پرحملہ کیا، اس صورتحال میں علاقائی ثالث نے ایران سے کہا کہ انہوں نے اسرائیل پر حملہ کرکے بڑی غلطی کی ہے کیونکہ اسطرح نیتن یاہو کو مذاکرات ثبوتاژ کرنے کا سنہری موقع مل گیا۔ اس کے بعد اپاچی ہیلی کاپٹر واقعہ ہوگیا۔نیوز ویب سائٹ کے مطابق پچھلے دو روز میں دوحہ میں قطری ثالثوں کے ساتھ ایرانیوں اور امریکی اہلکاروں کی متوازی بات چیت بھی ہوئی۔ قطر نے معاملات طے کرانے کے لیے سہ فریقی میٹنگ کی کوشش بھی کی مگر ایران نے انکار کردیا تھا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے حملے کا حکم دیے جانے تک انتظامیہ یہ طے نہیں کر سکی تھی کہ آیا ایران نے اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا بھی یا نہیں۔وائٹ ہاوس کے دو اہلکاروں نے کہا کہ اگر یہ حادثہ بھی تھا تب بھی امریکا کو ردعمل دینا ہی تھا تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات کو نہیں مانتا۔حملہ نہ کیا جاتا تو امریکا کی پوزیشن کمزور نظر آتی اور مذاکرات میں موقف کمزور ہوجاتا۔امریکی اہلکار کے مطابق ڈیل اب بھی مذاکرات کی میز پر موجود ہے مگر ایران معاملہ تاخیر کا شکار کرتا ہے تو ٹرمپ کے نزدیک اسے قیمت چکانا ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دہلی کے ہوٹل میں آتشزگی سے 18 غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق، حفاظتی کوتاہیوں کا پردہ فاش
-
بھارت، وزیر تعلیم کے استعفیٰ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کاکروچ جنتا پارٹی
-
کینیڈا ، 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی، اے آئی چیٹ بوٹس کے ضابطے کے لیے قانون متعارف
-
امریکی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی
-
پاسدارانِ کا امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی
-
ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ٹرمپ
-
ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر حملہ کیا، امریکی میڈیا
-
ایرانی حملے میں فوجی ایئر بیس کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل نے پہلی باراعتراف کرلیا
-
امریکا کا خلیج عمان پر ایران تیل جانے والے آئل ٹینکر پر حملہ، 3 بھارتی ملاح لاپتہ
-
واشنگٹن کی فوجی کارروائیاں مختلف سفارتی تعطل کو روکنے کیلئے ہیں، مارک کمٹ
-
عمان کے ساحل کے قریب بھارتی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ
-
ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی تاخیر کے جواب دیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.