ملیر کے عوام کیلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان اسپتال میں مفاہمتی یادداشت پردستخط
جمعہ 12 جون 2026 21:50
(جاری ہے)
اس تعاون میں ٹیلی کارڈیالوجی سپورٹ، ماہرین کی مشاورت اور طبی و نیم طبی عملے کی استعداد کار میں اضافہ بھی شامل ہے۔
دستخطی تقریب وزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری برائے وزیراعلی آصف جمیل، سیکریٹری صحت طاہر سانگی، قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی اسد بلال اعوان، سربراہ سائبر نائف سینٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق رفیع، صدر حسن سلیمان فانڈیشن ڈاکٹر جاوید سلیمان، ڈاکٹر شہاب اللہ، ڈاکٹر زاہد جمال، ڈاکٹر انور علی خان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت معیاری طبی سہولیات تک رسائی کو وسعت دینے اور جان بچانے والے امراضِ قلب کے علاج کو عوام کے گھروں کے قریب پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی مفت اور عالمی معیار کے امراضِ قلب کے علاج کی فراہمی کے ذریعے لاکھوں افراد کے لیے امید کی علامت بن چکا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم اس ماڈل کو ملیر تک وسعت دے رہے ہیں، جہاں مریضوں کو بروقت امراضِ قلب کی جانچ اور ہنگامی طبی سہولیات میسر ہوں گی، جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی کے جدید علاج کے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ امراضِ قلب اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں اور ان کی فوری تشخیص اور علاج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ دل کے ہنگامی امراض میں ہر منٹ قیمتی ہوتا ہے۔ یہ شراکت داری ہنگامی ردعمل کے نظام کو مضبوط بنائے گی، مریضوں کے علاج کے نتائج بہتر کرے گی اور ملیر اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو ماہر امراضِ قلب کی خدمات تک تیز تر رسائی فراہم کرے گی۔وزیراعلی نے محکمہ صحت اور این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ معاہدے پر مثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ایسے مریضوں کے لیے مضبوط ریفرل اور منتقلی کا نظام تیار کیا جائے جنہیں امراضِ قلب کے جدید علاج کی ضرورت ہو۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس معاہدے کو ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے سندھ میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی نے پورے صوبے میں مفت اور معیاری علاج فراہم کرنے والا نیٹ ورک قائم کرکے امراضِ قلب کی صحت کی دیکھ بھال میں انقلاب برپا کیا ہے۔ حسن سلیمان میموریل ہسپتال کے ساتھ یہ شراکت داری ملیر اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے ابتدائی تشخیص، ہنگامی امراضِ قلب کے انتظام اور ماہرانہ علاج تک رسائی کو مزید وسعت دے گی۔ڈاکٹر پیچوہو نے کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے، علاج میں تاخیر کم کرنے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے والی جدید شراکت داریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔صدر حسن سلیمان فائونڈیشن ڈاکٹر جاوید سلیمان نے وزیراعلی اور این آئی سی وی ڈی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے کے معتبر ترین امراضِ قلب کے اداروں میں سے ایک این آئی سی وی ڈی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ملیر میں قائم حسن سلیمان میموریل ہسپتال امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر خدمات انجام دے گا، جہاں بروقت جانچ اور ہنگامی طبی نگہداشت فراہم کی جائے گی جبکہ مریضوں کو این آئی سی وی ڈی کی جدید علاجی سہولیات تک براہِ راست رسائی بھی حاصل ہوگی۔ڈاکٹر جاوید سلیمان نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری انسانیت کی خدمت اور پسماندہ طبقات کے لیے بہتر طبی نتائج یقینی بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت این آئی سی وی ڈی ماہر امراضِ قلب کی مشاورت، ٹیلی میڈیسن سپورٹ، جدید قلبی طریقہ علاج، تربیت اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا، جبکہ حسن سلیمان میموریل ہسپتال ہنگامی امراضِ قلب کے انتظام، تشخیصی خدمات اور بعد از علاج فالو اپ نگہداشت کے لیے مخصوص جگہ اور سہولیات فراہم کرے گا۔20سالہ ابتدائی مدت کے لیے کیے گئے اس معاہدے سے ملیر میں امراضِ قلب کی طبی خدمات نمایاں طور پر مضبوط ہونے اور کراچی کے مشرقی راہداری علاقے اور ملحقہ اضلاع کے ہزاروں مریضوں کو مفت اور معیاری علاج تک بہتر رسائی حاصل ہونے کی توقع ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ یہ شراکت داری بالخصوص ملیر اور گرد و نواح کے علاقوں کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی کیونکہ اس کے ذریعے معیاری امراضِ قلب کی جانچ اور ہنگامی علاج کی سہولیات ان کے گھروں کے قریب دستیاب ہوں گی جبکہ این آئی سی وی ڈی کی جدید علاجی سہولیات تک براہِ راست رسائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔این آئی سی وی ڈی کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر اسد بلال اور حسن سلیمان میموریل ہسپتال کے صدر ڈاکٹر جاوید سلیمان نے وزیراعلی سندھ اور دیگر معزز شخصیات کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.