Live Updates

امریکا اور ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق معاہدے کے قریب پہنچ گئے، بلومبرگ

جمعہ 12 جون 2026 22:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) امریکی مالیاتی و میڈیا ادارے بلومبرگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق امریکا اور ایران معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے جنیوا میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔جی سیون عہدیدار کے مطابق سینیئر ایرانی عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔ جی سیون عہدیدار کے مطابق ابتدا میں یہ معاہدہ حتمی معاہدے کے بجائے مفاہمتی یادداشت کی شکل میں ہوسکتا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق جی سیون سربراہی اجلاس 15سے 17جون تک فرانس کے شہر ایویان میں منعقد ہوگا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات