سرگودھا میں تمام مکاتب فکر کا محرم قیام امن سیمینار( کل) منعقد ہو گا

پیر 15 جون 2026 16:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2026ء) سرگودھا میں تمام مکاتب فکر کا محرم قیام امن سیمینار( کل) 16جون کو منعقد ہو گا جس سے ممبران امن کمیٹی سمیت علما مذہبی ہم آہنگی پر خطاب کریں گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کمپنی باغ میں آج 16 جون کو منعقدہ ،،محرم قیام امن سیمینار،، کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل اور ایس پی انویسٹیگیشن عمران عباس چڈھر ہوں گے۔

(جاری ہے)

جس میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کے صدر ملک ضیا الحق جنرل سیکرٹری شفقت اقبال للہ،ڈویژنل خطیب مولانا قاری وقار احمد عثمانی،تحریک جعفریہ کے سید عون مرتضی کرمانی، علی جعفر نقوی،امن کونسل کے محمد ندیم، علما کونسل کے قاری احمد علیمرکزی جمعیت اہلحدیث کے میاں حافظ عبدالغفار آزاداتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی ضلعی کنونئیر قاری عبدالوحید اور دیگر علما کرام محرم الحرام کے دوران بھائی چارے مکمل ہم آہنگی پر خطاب کریں گیاس سیمینار کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے بھائی چارے اور مکمل ہم آہنگی کو فروغ دے کر ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ سے مکمل کا فروغ ہے۔