ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی

پیر 15 جون 2026 20:15

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2026ء) ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نتیش کمار ریڈی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف بھارت کی فتح کے بعد ایک خوشگوار اور ہلکا پھلکا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران اچانک اپنی والدہ کی کال اٹھا لی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے بعد نتیش کمار ریڈی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کا فون بجنے لگا جو مائیک کے قریب ہی رکھا تھا۔ریڈی نے فورا صحافیوں سے معذرت کی اور کال اٹھا لی۔انہوں نے اپنی والدہ سے تیلگو زبان میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ منٹ کے بعد دوبارہ کال کریں گے۔ان کا یہ معصوم سا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پریس کانفرنس انتظار کرسکتی ہے لیکن ماں کی کال نہیں۔