اے این پی کی بنوں دھماکوں کی شدید مذمت

حکومت کو امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ، ایمل ولی خان

اتوار 21 جون 2026 05:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2026ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ہونے والے دھماکوں کینمذمت کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ہونے والے ہولناک دھماکوں میں 7 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں اور گزشتہ 13 برسوں سے صوبائی حکومت کو مخصوص مقاصد کے لیے مسلط کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے وفاقی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وفاق خطے میں امن معاہدے کرانے میں مصروف ہے مگر اپنے صوبے سے بے نیاز ہو چکا ہے۔ندہشت گردی پر قابو پانے کے لیے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :