م*کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد حاجی غلام سرور خان کاکڑ انتقال کر گئے

پیر 22 جون 2026 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2026ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد حاجی غلام سرور خان کاکڑ انتقال کر گئے۔ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے والد، حاجی غلام سرور خان کاکڑ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم، شہید ایس پی جہانزیب خان کاکڑ اور ڈاکٹر عالمزیب خان کاکڑ کے بھی والد تھے، جبکہ حاجی عبداللہ کاکڑ، حاجی جان محمد کاکڑ، حاجی عبدالرحمن کاکڑ اور حاجی عزیزالرحمن کاکڑ کے بھائی تھے۔

نمازِ جنازہ آج بروز پیر، 22 جون 2026، شام 5:00 بجے آبائی قبرستان کلی سمند خان، ہنہ اورک، کوئٹہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ فاتحہ خوانی ہاوس نمبر 8-A، چلتن ہاوسنگ اسکیم ایکسٹینشن، کوئٹہ میں ہوگی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرماے۔