ایچ ای سی اعتراضات کے فوری حل اور نیشنل کمپٹینسی ٹیسٹ کی مؤثر تیاری یقینی بنائی جائے، وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی
منگل 23 جون 2026 22:43
(جاری ہے)
اجلاس میں ایچ ای سی کی جانب سے سامنے آنے والے اعتراضات، ان کے حل کے لیے آئندہ حکمت عملی، تدریسی معیار میں بہتری، نیشنل کمپٹینسی ٹیسٹ میں طالبات کی کارکردگی اور ادارہ جاتی پیش رفت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ ایچ ای سی کے ساتھ مستقل، مؤثر اور نتیجہ خیز رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ تمام اعتراضات بروقت دور کرتے ہوئے تعلیمی پروگرامز کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی کسی بھی قسم کے تعلیمی یا انتظامی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقد ام اٹھایا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے اس بات پر زور دیا کہ طالبات کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی تیاری کورسز، فوکسڈ اکیڈمک سیشنز، ورکشاپس اور موک ٹیسٹس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے، ان کی تعلیمی کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے اور ضرورت کے مطابق رہنمائی اور اکیڈمک سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ وہ قومی سطح کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکیں۔اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن میں تمام اہل طالبات کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے تعلیمی مواقع فراہم کرنے، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر نے چیئرپرسن انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے تاکہ جاری اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آئندہ داخلوں میں تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دے گی اور صرف ایسی طالبات کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے جو تعلیمی میدان میں نمایاں صلاحیتوں کی حامل ہوں، تاکہ دی ویمن یونیورسٹی ملتان اعلیٰ تعلیمی معیار اور شاندار کار کردگی کی روایت کو مزید مستحکم کر سکے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کی قیادت کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا آغاز
-
وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز سے نواز ا گیا
-
ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سیالکوٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2026 کے داخلوں میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد کی چین کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کی پروفیسر لِدا شین اور صنعتی شعبے کے فیلو مسٹر یو یونگ پنگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات
-
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو 14ارب روپے کا بجٹ جاری
-
سیالکوٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ میں 24 اگست تک توسیع
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کا اوورسیز اسکالرشپ فیز تھری کا اعلان، پی ایچ ڈی کیلئے درخواستیں طلب
-
کوہاٹ بورڈ کے میٹرک نتائج، اسلامیات میں 21ہزار ،مطالعہ قرآن حکیم میں 18ہزار سے زائد طلبہ ناکام
-
بنوں ، میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات و اساتذہ کرام میں نقد انعامات تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.