آئی سی سی کی خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسانی اور بدسلوکی سے محفوظ رکھنے کیلئے پلیئر پروٹیکشن پروگرام کو مزید وسعت
جمعہ 26 جون 2026 20:26
(جاری ہے)
اس کے علاوہ دو ہزار سے زائد بار بار بدزبانی کرنے والے صارفین کی سرگرمیوں پر عارضی پابندیاں عائد کی گئیں جبکہ 370 اکانٹس کو بلاک کر دیا گیا۔
انگلینڈ کی وکٹ کیپر بیٹر ایمی جونز نے کہا کہ خواتین ایتھلیٹس کو سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی منفی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے اس پروگرام میں شامل ہونا ان کے لیے انتہائی اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی اکثریت مثبت ہوتی ہے، تاہم چند افراد کی جانب سے ہونے والی بدسلوکی کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہو سکتی ہے، ایسے میں آئی سی سی کی جانب سے یہ تحفظ فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔بھارت کی اسپنر رادھا یادو نے بھی کہا کہ سوشل میڈیا جہاں مداحوں سے رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، وہیں یہ خواتین ایتھلیٹس کے لیے تیزی سے زہریلا ماحول بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس مسئلے پر کھل کر بات کرنا اور اس کے حل تلاش کرنا ضروری ہے، اسی لیے انہوں نے آئی سی سی پلیئر پروٹیکشن پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔اسکاٹ لینڈ کی سارہ برائس، جو 2024 سے اس پروگرام کا حصہ ہیں، نے کہا کہ اس اقدام نے کھلاڑیوں، خصوصا نوجوان کرکٹرز، کو ذہنی سکون فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا کو زیادہ محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور آئی سی سی کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو یہ سہولت فراہم کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔آئی سی سی کے مطابق یہ پروگرام پہلی بار 2024 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل متعارف کرایا گیا تھا اور اب تمام آئی سی سی ایونٹس میں جاری ہے، تاکہ کھلاڑی مداحوں سے اعتماد کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں اور آن لائن ہراسانی سے محفوظ رہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دانش تیمور اور جویریہ سعود کا رونالڈو کو خراجِ تحسین، جذباتی پیغامات وائرل
-
فیفا ورلڈ کپ ، کیپ وردے کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
-
کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور، الوداعی میچ کے بعد سٹار فٹبالر آبدیدہ
-
فیفا ورلڈکپ، فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلئے شرمناک ہے، مصری کوچ
-
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے
-
بابر کو کپتان بننے کا شوق ہے،احمد شہزاد برس پڑے
-
جنوبی افریقہ کے ساتھ پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 17رکنی سکواڈ کا اعلان
-
آل پاکستان کنگ آف رنگ 3 باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، بلوچستان پہلی اور خیبر پختونخوا دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقاکےخلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
-
فیفا ورلڈکپ: فلسطینی عوام کی تکلیف پوری دنیا کیلیے شرمناک ہے، مصری کوچ
-
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاہ پور زادران انتقال کرگئے
-
ٹیلر فریٹز اورفلاویو کوبولی کی پیش قدمی جاری ،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.