سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا تلہار اور راجو خانانی میں قومی کچہری پروگرام
سندھ میں کرپشن عوام کو درپیش وسائل، پانی کی قلت اور جمہوری نظام پر سید زین شاہ اور دیگر رہنماں کا اظہارِ خیال.
پیر 29 جون 2026 22:05
(جاری ہے)
رہنماں نے کہا کہ سندھ کے پانی کے مسئلے پر عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے، جبکہ نئے کینال منصوبوں کے حوالے سے سندھ کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی زمینوں اور وسائل کے تحفظ کے لیے تمام سندھ دوست قوتوں کو عملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں فکری نشست کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے سید زین شاہ نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات تشویشناک ہیں اور غلط پالیسیوں کے باعث مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت دیگر صوبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حصے کا پانی کم ہونے سے زرعی زمینوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور سندھ کے عوام اپنے وسائل کے تحفظ کے لیے خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس لیے ضروری ہے کہ ملک کو انصاف اور مساوات کے اصولوں پر چلایا جائے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سینئر نائب صدر روشن برڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سندھ کی خوشحالی کی ضمانت ہیں، انہیں سندھ کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب چیئرمین اور ضلع کونسل بدین کے رکن ایڈوکیٹ امیر آزاد پنہور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے لیے عوامی اتحاد اور جدوجہد ناگزیر ہے۔ این اے 222 سے سابق امیدوار میر حسین بخش ٹالپر نے کہا کہ سید زین شاہ کی سندھ کے مسائل پر جدوجہد سب کے سامنے ہے اور نوجوانوں کو سندھ کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ امیر آزاد پنہور نے کہا کہ وہ سندھ کے مسائل کا درد لے کر عوام کے پاس آئے ہیں، سندھ کی خوشحالی کے لیے اتحاد اور مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔ پروگرام میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری رمضان برڑو، ضلعی صدر دانش نور ، فیضان جمالی ، سمیت مرکزی، ضلعی اور مقامی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریبات سے خطاب بھی کیا۔ پروگرام میں نوجوان اتحاد کے رہنما امین نظامانی نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
-
اگر یوں ہسپتال بھیجا گیا تو قیدیوں کی لائن لگ جائے گی، احسن اقبال کا عمران خان کیس پر مؤقف
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.