شوبز حلقوں میں کھلبلی،گلوکار خان بابر خان اور ایم اے تبسم کا میگا پروجیکٹ بے نقاب

منگل 30 جون 2026 12:44

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2026ء) شوبز کی دنیا اس وقت شدید حیرت اور تجسس کی زد میں آ گئی جب یہ انکشاف ہوا کہ روایتی فوک گیتوں سے دھوم مچانے والے گلوکار خان بابر خان اب ایک بالکل نیا پینترا بدلنے والے ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ وہ بہت جلد نامور شاعر ایم اے تبسم کی لکھی ہوئی ایک انتہائی پراسرار اور جذباتی اردو غزل ریکارڈ کروانے جا رہے ہیں، جس کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا۔

اس اچانک اور غیر متوقع خبرنے موسیقی کی دنیا میں ہلچل مچادی ہے ،اور ہر طرف یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر ایک کڑک دار لوک گلوکار نے اچانک غزل کی دھیمی اور رومانوی دنیا کا رخ کیوں کیا موسیقی کے حلقوں میں چہ مگوئیاں عروج پر ہیں اور اسے سال کا سب سے بڑا اور خطرناک تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایم اے تبسم کے قلم سے لکھے ہوئے غزل کے بول اور خان بابر خان کی آواز کا یہ جوڑ یا تو انڈسٹری میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا یا پھر ناقدین کو تنقید کا ایک بڑا موقع فراہم کر دے گا۔

اس ہائی وولٹیج پروجیکٹ کی دھنیں اور اسٹوڈیو سیشنز انتہائی خفیہ رکھے جا رہے ہیں، جس نے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا ہو چکا ہے، اور ہر کوئی اس میگا دھماکے کی آفیشل ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔