فٹبال ورلڈکپ، ناروے نے آئیوری کوسٹ کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

بدھ 1 جولائی 2026 13:59

فٹبال ورلڈکپ، ناروے نے آئیوری کوسٹ کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں ..
ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈیلاس فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا پہلا گول ناروے کے انتونیو نووا نے کیا، پہلے ہاف کے اختتام پر ناروے کی برتری رہی۔ دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کے ڈیالو نے 74ویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کیا۔ میچ کے اختتام سے قبل ائرلنگ ہالینڈ نے گول کرکے ناروے کو 2-1 کی فتح دلوا دی۔

متعلقہ عنوان :