آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ، ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بناسکا

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 جولائی 2026 11:51

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ، ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی جگہ نہ ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جولائی 2026ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ وار پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ 
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، اس کے علاوہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

 

ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔ 
ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز 14 درجے ترقی کے بعد 49ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیزکے شائے ہوپ 6 درجے ترقی کے بعد 51 ویں نمبر پر موجود ہیں۔