وزیراعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی کا فائنل (کل ) کھیلا جائے گا

جمعرات 9 جولائی 2026 11:22

وزیراعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی کا فائنل (کل ) کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور الاسکا بیٹریز،پارکو اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے کئی برسوں بعد خواتین ہاکی کے فروغ اور بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ اسلام آباد کا فائنل کل (جمعہ کو) شام5 بجے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے16 ٹیمیں شریک ہیں جبکہ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ خواتین ہاکی کی ترقی،نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کھیل کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین احمد وانی نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ فائنل میچ کی کوریج کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ جونیئر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور خواتین ہاکی کے فروغ کے اس اہم اقدام کو بھرپور پذیرائی مل سکے۔