طالبان رجیم میں بدترین سکیورٹی صورتحال،افغانستان کا سفرخطرناک قرار

بدھ 1 جولائی 2026 17:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) افغان طالبان رجیم میں امن وامان کیحالات بدترین اورافغانستان دن بدن عالمی تنہائی کاشکارہورہا ہے،آسٹریلیا نے سکیورٹی خطرات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے سختی سے روک دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی محکمہ خارجہ اینڈ ٹریڈ کی ویب سائٹ سمارٹ ٹریولرپر جاری ایڈوائزری کے مطابق آسٹریلوی شہریوں کوسختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ افغانستان کا سفرنہ کریں، افغانستان میں آسٹریلوی شہری زخمی اور ہلاک ہوئے،غیر قانونی طور پرحراست میں بھی رکھے گئے۔

محکمہ خارجہ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں حتی کہ دارالحکومت کابل بھی خطرے سے خالی نہیں،آسٹریلوی شہری سیاحتی، ثقافتی سرگرمیوں یا اہلِ خانہ سے ملاقات کیلئے بھی افغانستان کا سفر نہ کریں۔

(جاری ہے)

امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے بھی اپنے شہریوں پرافغانستان کے سفر پر پابندی لگا رکھی ہے۔اس حوالے سے تجزیہ کار ڈاکٹرارم سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اب بھی خطرناک اورغیر یقینی ہے جہاں پرملکی اورغیر ملکی شہریوں کیلئیحالات غیر محفوظ ہیں،مختلف ممالک کااپنے شہریوں کوافغانستان کے سفرسیروکناواضح ثبوت ہیکہ طالبان رجیم ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔