دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 2 جولائی 2026 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 2لاکھ 47ہزار 600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 52ہزار 400کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 48ہزار 400 کیوسک اور اخراج 48ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 2لاکھ 7ہزار 600کیوسک اور اخراج 2لاکھ 7ہزار 600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 37ہزار کیوسک اور اخراج 30ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 75ہزار 200کیوسک اور اخراج 47ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 2لاکھ 11ہزار 100کیوسک اور اخراج 2لاکھ 3ہزار 600کیوسک، چشمہ میں آمد 2لاکھ 14ہزار 100کیوسک اور اخراج 2لاکھ 3 ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 87ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70ہزار 800کیوسک،گدو میں آمد ایک لاکھ 37ہزار 800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ایک ہزار 800کیوسک، سکھر میں آمد 92ہزار 600کیوسک اور اخراج 40ہزار 500کیوسک، کوٹری میں آمد 43ہزار 400کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں میں آمد 32ہزار 500کیوسک اور اخراج 16ہزار 800کیوسک، پنجند میں آمد 11ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1458.85فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.298 ملین ایکڑفٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1163.15فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.257 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.061 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔