ویتنام میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اضافی مراعات کا اعلان

جمعرات 2 جولائی 2026 18:02

ویتنام میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اضافی مراعات کا اعلان
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) ویتنام نے کم ہوتی شرحِ پیدائش اور تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی کے پیشِ نظر دو بچوں کی پرانی پالیسی ختم کرنے کے ایک سال بعد نئی مراعات کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ سے نافذ ہونے والی پالیسی کے تحت دوسرے بچے کی پیدائش پر ماں کو 6 ماہ کے بجائے 7 ماہ چھٹی دی جائے گی۔اس کے علاوہ قبل از وقت پیدائش اور نومولود بچوں کے طبی معائنے پر حکومتی سبسڈی اور مخصوص شرائط پوری کرنے والی ماں کو ایک مرتبہ نقد بونس بھی دیا جائے گا۔