Live Updates

خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ

جمعرات 2 جولائی 2026 23:06

خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات