ٹرمپ نے ایک ہی سال میں کرپٹوکرنسی کاروبارسی2 ارب ڈالرکمالئے
جمعرات 2 جولائی 2026 22:09
(جاری ہے)
اس کمپنی کے قیام میں ٹرمپ کے بیٹوں اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بچوں کا کردار بھی بتایا گیا ہے۔
مالیاتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے حاصل ہونے والی آمدن نے پہلی مرتبہ ٹرمپ کے روایتی رئیل اسٹیٹ کاروبار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو کئی دہائیوں سے ان کی دولت اور کاروباری شناخت کا بنیادی ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشہور مارا لاگو کلب سے تقریبا 77 ملین ڈالر کمائے، جبکہ فلوریڈا کے شہر ڈورال میں واقع گالف کلب سے ان کی آمدن 122 ملین ڈالر رہی۔اس کے علاوہ نیو جرسی، فلوریڈا اور اسکاٹ لینڈ میں موجود ان کے مختلف گالف کلبز سے بھی 30، 30 ملین ڈالر سے زائد آمدن حاصل ہوئی۔مالیاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے نام سے منسوب مختلف برانڈڈ مصنوعات، جن میں گھڑیاں، جوتے، خوشبوئیں، گٹار اور دیگر اشیا شامل ہیں، ان کی فروخت اور لائسنسنگ کے ذریعے تقریبا 4.7 ملین ڈالر کی رائلٹی حاصل کی۔دوسری جانب وائٹ ہائوس نے ان الزامات کو مسترد کیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے سے مالی فائدہ اٹھایا۔ حکومتی موقف کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں متعلقہ قوانین کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں اور مالیاتی رپورٹ میں تمام معلومات شفاف انداز میں ظاہر کی گئی ہیں۔سیاسی اور مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ کرپٹو کرنسی کی صنعت ٹرمپ کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکی ہے، جبکہ ان کی روایتی رئیل اسٹیٹ اور برانڈ لائسنسنگ سے حاصل ہونے والی آمدن بھی بدستور مضبوط رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی
-
یواے ای میں ہزاروں بھارتی شہری پریشان، قانونی جنگ نے پاسپورٹ اور ویزا سروسز روک دیں
-
بھارتی طالبعلم عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر
-
برطانیہ گرمی سے جھلسنے لگا، 142 سال میں جون کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ
-
ٹرمپ نے ایک ہی سال میں کرپٹوکرنسی کاروبارسی2 ارب ڈالرکمالئے
-
امریکا اورمشرق وسطی کے 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت جاری رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
-
واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر پر بھارتی حکومت کے تحفظات کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کیلئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ بل منظور
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
پینٹ بٹر کے جار میں بم چھپانے والا شخص امریکی ایئرپورٹ پر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات 2017 کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں
-
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، میٹا کو امریکی عدالت میں بڑا دھچکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.