یواے ای میں ہزاروں بھارتی شہری پریشان، قانونی جنگ نے پاسپورٹ اور ویزا سروسز روک دیں
جمعرات 2 جولائی 2026 21:54
(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارتی قونصلر خدمات پہلے بی ایل ایس انٹرنیشنل اور ایس جی آئی وی ایس کے ذریعے فراہم کی جا رہی تھیں، تاہم ان کمپنیوں کے معاہدے 30 جون 2026 کو ختم ہو گئے۔
نئے ٹینڈر کے تحت الہند ٹورز اینڈ ٹریول کو بھارتی قونصلر درخواست مراکز کا نیا سروس فراہم کنندہ منتخب کیا گیا تھا اور اسے یکم جولائی سے خدمات سنبھالنی تھیں، لیکن یہ منتقلی قانونی کارروائی کے باعث روک دی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارت کی دہلی ہائی کورٹ میں دو کمپنیوں نے ٹینڈر کے تکنیکی جائزے اور نمبر دینے کے طریقہ کار کو چیلنج کیا۔ بعد ازاں یہ معاملہ بھارتی سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا، جہاں عدالت نے موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے حتمی فیصلے تک کسی نئی تبدیلی سے روک دیا۔اسی عدالتی حکم کے باعث نئی کمپنی باضابطہ طور پر خدمات سنبھال نہیں سکی، جبکہ سابقہ کمپنیوں نے بھی اپنے مراکز عوام کے لیے بند کر دیے، جس سے قونصلر خدمات میں عارضی خلل پیدا ہو گیا۔بھارتی سفارتی مشنز نے اس صورتحال کو عارضی انتظام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد نئی کمپنی کو خدمات منتقل کرنے سے متعلق مزید اعلان کیا جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 سے دسمبر 2024 کے دوران متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارتی مشنز نے تقریبا 15 لاکھ 80 ہزار قونصلر خدمات فراہم کیں، جن میں صرف 2024 کے دوران 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد پاسپورٹ سے متعلق خدمات شامل تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی
-
یواے ای میں ہزاروں بھارتی شہری پریشان، قانونی جنگ نے پاسپورٹ اور ویزا سروسز روک دیں
-
بھارتی طالبعلم عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر
-
برطانیہ گرمی سے جھلسنے لگا، 142 سال میں جون کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ
-
ٹرمپ نے ایک ہی سال میں کرپٹوکرنسی کاروبارسی2 ارب ڈالرکمالئے
-
امریکا اورمشرق وسطی کے 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت جاری رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
-
واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر پر بھارتی حکومت کے تحفظات کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کیلئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ بل منظور
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
پینٹ بٹر کے جار میں بم چھپانے والا شخص امریکی ایئرپورٹ پر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات 2017 کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں
-
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، میٹا کو امریکی عدالت میں بڑا دھچکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.