جرمنی ،ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک، 34 زخمی

جمعرات 2 جولائی 2026 22:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) جرمنی کے شمال مشرقی شہر لودوِگس لسٹ میں ہسپتال میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ آگ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے چار بجے ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی چھت میں لگی ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ زنے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم حکام ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ہسپتال اور اس سے ملحقہ عمارتوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ فائر حکام کے مطابق مریضوں کو ہسپتال کے احاطے میں قائم محفوظ مقام پر منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :