دمشق کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، 5افراد ہلاک،16زخمی ہوگئے

جمعرات 2 جولائی 2026 21:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ہوگئے۔دمشق سے عرب میڈیا اور ایمبولینس سروس کے مطابق اس واقعے میں 16افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق متاثرہ ہوٹل عدالت عظمیٰ کے قریب واقع ہے جو کہ تاریخی حمادیہ مارکیت کا علاقہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بم کیفے میں نصب کیا گیا تھا۔ فوری طورپر کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :