فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کو ریڈ کارڈ:ڈومینوز کا 10 لاکھ ڈالرز کے پیزے مفت بانٹنے کا اعلان

یہ پیزا صرف ان لوگوں کو مل سکے گا جنہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنا نام لکھوایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2026 11:29

فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کو ریڈ کارڈ:ڈومینوز کا 10 لاکھ ڈالرز کے پیزے ..
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2026ء ) امریکی پیزا چین ڈومینوز نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے دوران ایک دلچسپ پیشکش کے تحت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر مفت پیزاعوام میں تقسیم کرے گا۔ 
یہ اعلان اس وقت حقیقت بن گیا جب امریکہ کے کھلاڑی فولا رن بالوگن کو بوسنیا اور ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

 
پیزا بنانے والی اس کمپنی نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی مئی کے مہینے میں ایک وعدہ کیا تھا۔ 
کمپنی نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ ڈومینوز اس گرمیوں میں فٹبال کے سب سے بڑے مقابلوں کے لیے مکمل تیار ہے جس کے تحت اگر امریکی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو میچ کے دوران ریڈ کارڈ ملا تو ڈومنیوز اس غم کو کم کرنے کے لیے شائقین کو ”ایمرجنسی پیزا“ کے نام سے مفت پیزا فراہم کرے گی، کمپنی کے مطابق اس سکیم کے تحت 60 ہزار سے زائد درمیانے سائز کے پیزے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 
میچ کے دوران فولا رن بالوگن نے امریکہ کے لیے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک گول بھی سکور کیا لیکن دوسرے ہاف میں ریڈ کارڈ ملنے کے باعث انہیں میدان چھوڑنا پڑا، اس کے باوجود امریکی ٹیم نے میچ میں برتری برقرار رکھی اور کوالیفکیشن راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ 
اس جیت کے بعد امریکی شائقین کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ وہ ڈومینوز کی جانب سے مفت پیزا حاصل کر سکیں گے، البتہ یہ پیزا صرف ان لوگوں کو مل سکے گا جنہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے یعنی دس جون تک کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنا نام لکھوایا تھا اور ان کے انعامی پروگرام کا حصہ بنے تھے۔

 
ڈومینوز کے مطابق یہ ”ایمرجنسی پیزا“ مہم کھیلوں کے بڑے ایونٹس کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے شروع کی گئی تھی تاکہ مداحوں کو غیر متوقع صورتحال میں بھی ایک چھوٹا سا انعام دیا جا سکے۔