آفتاب شیرپاؤ کا دانہ سر میں مسافر بس کے حادثے میں 40 کے قریب مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 3 جولائی 2026 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں مسافر بس کے حادثے میں 40 کے قریب مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں مسافر بس کے کھائی میں گرنے اور 40 کے قریب مسافروں کے جاں بحق ہونے کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز ہونے والے اندوہناک حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک لمحہ فکریہ ہے۔ اگر ان سانحات کے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تو ان ہولناک حادثات کے تسلسل کو کم کیا جاسکتا ہے۔