سکھر چیمبر آف کامرس کا آر ٹی او سکھر کو ریونیو ہدف حاصل کرنے پر خراجِ تحسین

جمعہ 3 جولائی 2026 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آر ٹی او سکھر کو ریونیو ٹارگٹ کے کامیاب حصول پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و سندھ ریجنل چیئرمین بلال وقار خان، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس، ایف بی آر کمیٹی کے کنوینر انجینئر عبدالفتاح شیخ اور دیگر نے ریجنل ٹیکس آفس سکھر کے چیف کمشنر ضیغم عباس، ان کے افسران اور پوری ٹیم کو مقررہ ریونیو ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیمبر کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آر ٹی او سکھر کی جانب سے ریونیو ٹارگٹ کا کامیاب حصول چیف کمشنر ضیغم عباس کی بہترین قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں، شفاف طرزِ عمل اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی نہ صرف آر ٹی او سکھر بلکہ پورے خطے کے لیے باعثِ فخر ہے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سکھر چیمبر ہمیشہ ایسے اداروں اور افسران کی کارکردگی کو سراہتا ہے جو دیانتداری، شفافیت اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے قومی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہیں۔ آر ٹی او سکھر کی یہ کامیابی کاروباری برادری اور سرکاری اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دے گی۔ چیمبر کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی آر ٹی او سکھر اور سکھر چیمبر کے درمیان قریبی تعاون برقرار رہے گا تاکہ کاروبار دوست ماحول، شفاف ٹیکس نظام اور قومی معیشت کی مضبوطی کے لیے مشترکہ کوششیں مزید موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

آخر میں عہدیداران نے چیف کمشنر اور پوری ٹیم کو ایک مرتبہ پھر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :