آئی سی سی آئی اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا کاروباری مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے پر اتفاق
جمعہ 3 جولائی 2026 19:47
(جاری ہے)
یہ فورم کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی، متفقہ حل کی تیاری اور متعلقہ معاملات پر بروقت پیش رفت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ کاروباری برادری اسلام آباد کی ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے اور قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے درمیان مضبوط روابط بہتر طرز حکمرانی، پالیسیوں کے تسلسل اور تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی سطح پر مستقل رابطوں اور مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔صدر سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن عامر شہزاد نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان ماضی میں بھی باہمی تعاون اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس تعاون کو ایک باقاعدہ اور مؤثر نظام کے ذریعے ادارہ جاتی شکل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران اسلام آباد کو انتظامی اور ریگولیٹری چیلنجز کا سامنا رہا ہے جس کی بڑی وجہ پالیسیوں اور انتظامی ڈھانچے میں بار بار تبدیلیاں ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت، تسلسل اور مقامی نمائندگی کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کے مسائل اجاگر کرنے میں آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجوزہ رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کامران بخت نے کہا کہ کاروباری برادری اور ریگولیٹری اداروں کے درمیان قریبی تعاون پائیدار شہری ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات، انفورسمنٹ، پارکنگ مینجمنٹ اور شہری سہولیات سے متعلق متعدد مسائل کو منظم مشاورت اور مستقل رابطوں کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ رابطہ کمیٹی کاروباری برادری اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ہوگی۔سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریاض خان نے کہا کہ پالیسی سازی میں مقامی سٹیک ہولڈرز کی مؤثر شمولیت بہتر حکمرانی، عوامی خدمات کے معیار میں بہتری اور اسلام آباد کے لئے ایک زیادہ مؤثر ریگولیٹری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے کہا کہ آئی سی سی آئی ہمیشہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور غیر ضروری رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اصلاحات کی حمایت کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ رابطہ نظام سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مثبت اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس سے دیرپا اور عملی حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری نے رابطہ کمیٹی کے قیام کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلسل رابطے اور مشاورت سے اداروں کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوگا شفافیت کو فروغ ملے گا اور وفاقی دارالحکومت میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔اس موقع پر آئی سی سی آئی کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ریگولیٹری اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان مستقل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کی نظامت آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کی۔ اجلاس میں صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن امیس خٹک، آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ، اسحاق سیال، ملک عقیل احمد، خیام عباسی، سینئر اراکین اسرار مشوانی، تیماس بٹ سمیت مختلف ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی شریک تھے، جن میں صدر ٹی ڈبلیو اے بلیو ایریا یوسف راجپوت بھی شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.