ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئی: این ڈی ایم اے

جمعہ 3 جولائی 2026 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے مطابق ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات بارے رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 41 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 8 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب صوبہ وار اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 4 اور بلوچستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ زخمیوں میں خیبرپختونخوا کے 26، پنجاب کے 9 اور بلوچستان کے 6 افراد شامل ہیں۔